ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سگایا پورم اور کاویری پورم وارڈوں میں متحدہ امیدوار میدان میں اتریں گے، کانگریس جے ڈی ایس قیادت کا فیصلہ

سگایا پورم اور کاویری پورم وارڈوں میں متحدہ امیدوار میدان میں اتریں گے، کانگریس جے ڈی ایس قیادت کا فیصلہ

Tue, 07 May 2019 13:24:19    S.O. News Service

بنگلورو،7/مئی(ایس او نیوز)  29 /مئی کو برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے دو وارڈوں سگایا پورم اور کاویری پورم کے لئے ہونے والے ضمنی انتخابات میں کانگریس اور جے ڈی ایس نے مشترکہ امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پلکیشی نگر اسمبلی حلقے میں آنے والے سگایا پورم وارڈ کے کارپوریٹر ایلو ملائی اور کاویری پورم کی کارپوریٹر رمیلا اوما شنکر کی ناگہانی موت کے سبب ان دونوں وارڈوں میں انتخاب ناگزیر ہوگیا ہے۔ ریاست کے مختلف بلدی اداروں کے انتخابات کے ساتھ ریاستی الیکشن کمیشن نے ان دونوں وارڈوں کے انتخابات کروانے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ سگایا پورم وارڈ جہاں ایلو ملائی مقامی لوگوں میں کافی مقبول چہرہ تھے، ایک معمولی سرجری کی وجہ سے اسپتال میں داخل ایلو ملائی کی ڈاکٹروں کی غلطی کی وجہ سے موت ہوگئی۔ پچھلے انتخابات میں ایلو ملائی آزاد کارپوریٹر کے طور پر منتخب ہوئے اور سماجی انصاف کمیٹی کے چیرمین کی حیثیت سے بھی دو میعاد تک خدمت انجام دے چکے ہیں، جبکہ جے ڈی ایس کی رمیلا اوما شنکر ڈپٹی میئر تھیں عہدہ سنبھالنے کے دو چار دن بعد ہی ان کی موت ہوگئی۔ فی الوقت بی بی ایم پی کونسل میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر بی جے پی ہے جس کے 101کارپوریٹرس ہیں۔ وہ ان ضمنی انتخابات کے ذریعے اپنی تعداد 103کرنے کی کوشش کرسکتی ہے، لیکن سگایا پورم جوکہ کانگریس کا گڑھ مانا جاتا ہے یہاں سے شاید ہی بی جے پی کی دال گلے۔ کاویری پورم میں جے ڈی ایس اور کانگریس مشترکہ امیدوار کی صورت میں وہاں بھی بی جے پی کو کامیابی مشکل ہے۔ سگایا پورم نے کانگریس نے ایلو ملائی کے خاندان سے کسی کو میدان میں اتارنے کا اشارہ دیا ہے۔ جبکہ کاویری پورم میں جے ڈی ایس امیدوار کے انتخاب کے سلسلے میں بنگلور ضلع جے ڈی ایس صدر پرکاش کو ذمہ داری دی گئی ہے۔


Share: